گوہاٹی،7 دسمبر(ایس او نیوز آئی این ایس انڈیا)مردوں کی قومی باکسنگ چمپئن شپ کل سے یہاں شروع ہوگی جس میں عالمی چمپئن شپ میڈلسٹ شیوا تھاپا اور دولت مشترکہ کھیلوں کے طلائی تمغہ فاتح منوج کمار جیسے باکسر اعلی ویٹ زمرے میں اتریں گے جبکہ نئے باکسر اپنی شناخت چھوڑنے کے ارادے سے اتریں گے۔اس میں حصہ لے رہے اہم باکسر میں دو بار کے اولمپین منوج اور شیوا کاویٹ زمرہ بدلا ہے۔ریلوے گیمز پروموشن بورڈ کی جانب سے اتر رہے منوج ویلٹر ویٹ(69کلو گرام)میں اتریں گے جنہوں نے ریو اولمپکس کے بعد ویٹ زمرہ تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا۔منوج نے کہاکہ 64کلو گرام میں مشکل ہو رہی تھی کیونکہ وزن برقرار رکھنے کے چکر میں چوٹ لگ رہی تھی،یہی وجہ ہے کہ میں نے زمرہ تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا۔مقامی باکسر شیوا آسام کے لئے کھیلیں گے جس میں بیٹم ویٹ(56کلو گرام)سے لائٹ ویٹ(60کلو گرام)میں اترے ہیں۔شیوا نے کہا کہ مجھے لائٹ ویٹ میں آرام دہ محسوس ہو رہا تھا اور یہی وجہ ہے کہ میں نے اس میں اترنے کا فیصلہ کیا،فی الحال صرف قومی چمپئن شپ کے لیے یہ فیصلہ ہے،اس کے بعد میں فیصلہ کروں گا۔دو سال میں پہلی بار ہو رہی چمپئن شپ میں 33ٹیمیں اور قریب 300باکسر شرکت کریں گے۔اولمپین ایل دیوندرو سنگھ کے لیے یہ ٹورنامنٹ واپسی کا موقع ہو گا جو ریو اولمپکس کے لئے کوالیفائی نہیں کر سکے تھے۔